9 اشعار

واں اگر جائیں تو لے کر جائیں کیا

waan agar jaayen to le kar jaayen kya

واں اگر جائیں تو لے کر جائیں کیا

«واں اگر جائیں تو لے کر جائیں کیا» الطاف حسین حالی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 3 سیکنڈ ہے۔

واں اگر جائیں تو لے کر جائیں کیامنہ اسے ہم جا کے یہ دکھلائیں کیا

دل میں ہے باقی وہی حرص گناہپھر کیے سے اپنے ہم پچھتائیں کیا

آؤ لیں اس کو ہمیں جا کر منااس کی بے پروائیوں پر جائیں کیا

دل کو مسجد سے نہ مندر سے ہے انسایسے وحشی کو کہیں بہلائیں کیا

جانتا دنیا کو ہے اک کھیل توکھیل قدرت کے تجھے دکھلائیں کیا

عمر کی منزل تو جوں توں کٹ گئیمرحلے اب دیکھیے پیش آئیں کیا

دل کو سب باتوں کی ہے ناصح خبرسمجھے سمجھائے کو بس سمجھائیں کیا

مان لیجے شیخ جو دعویٰ کرےاک بزرگ دیں کو ہم جھٹلائیں کیا

ہو چکے حالیؔ غزل خوانی کے دنراگنی بے وقت کی اب گائیں کیا

— الطاف حسین حالی