10 اشعار

بلا عنوان

Bila Unwaan

دھدھک رہی ہے دل میں میرے کوئی شےنئی خلش

کہ وہ جنون اب پرانا ہو گیاخیال وہ

کہ مل کے کوئی مل نہیں سکا مجھےاداسیوں کے آسماں میں کھو گیا

عجیب سانحہ ہواگذشتہ شب

میں کتنی جلدی سو گیامیں بے سکون ہو گیا ہوں

اپنے اس سکون سےسکون چاہیے مجھے

پھر ایک جعدہ بنت اشعت زماںجو اتنا تیز زہر دے

لگاؤں جب لبوں سے ظرف آب میںتو میرے منہ سے دل مرا نکل پڑے

زباں پہ پھر وہ ذائقہوہ خون چاہیے مجھے

کوئی نیا جنون چاہیے مجھے

— امیر امام