8 اشعار

مطالبہ

Mutaalba

یہ کیا ہواکہ تیرگی سے شام کی خلیج پاٹ دی گئی

یہ کیا ہوامری خموشیوں کی ہر صدا

جہاں کے شور و غل سے کاٹ دی گئییہ کیا ہوا کہ آج کا بھی دن تمام ہو گیا

ابھی بہ وقت صبح صرف صبح تھاذرا سی دیر بعد شام ہو گیا

تو کتنا خرچ ہو چکا ہوںکتنا رہ گیا ہوں میں

مجھے حساب چاہیےوہی سوال آج اس کو پھر جواب چاہیے

یہ آنکھ شور کر رہی ہے اس کو خواب چاہیےشب سیاہ آج مجھ کو ماہتاب چاہیے

شراب چاہیے

— امیر امام