نظم 20 اشعار

ہمارا وطن

Hamara Watan

پھلوں سے لدے جس کے اشجار ہیںمہکتے ہوئے جس کے گلزار ہیں

نرالی ہے جس کے گلوں کی پھبنہمارا وطن ہے ہمارا وطن

ہمارا وطن سب سے پیارا وطنگلاب اور جوہی کی جس میں بہار

سمن ہے جہاں ہر چمن کا سنگارکھلے ہیں جہاں نرگس و نسترن

ہمارا وطن ہے ہمارا وطنہمارا وطن سب سے پیارا وطن

ہے پورب سے پچھم نرالا جہاںہے اتر کا دولہا ہمالہ جہاں

کماری جہاں ہے عروس دکنہمارا وطن ہے ہمارا وطن

ہمارا وطن سب سے پیارا وطنکہیں گومتی بیاس گوداوری

کہیں گھاگھرا نربدا تاپتیکہیں جس میں بہتے ہیں گنگ و جمن

ہمارا وطن ہے ہمارا وطنہمارا وطن سب سے پیارا وطن

ہر اک پھل ہر اک پھول ہر رت جہاںہواؤں میں جس کی ہے عنبر نہاں

فضائیں ہیں جس کی چمن در چمنہمارا وطن ہے ہمارا وطن

ہمارا وطن سب سے پیارا وطنپپیہا الاپے جہاں پی کہاں

سنائیں عنادل ترانے جہاںہے آموں میں کوئل جہاں نغمہ زن

ہمارا وطن ہے ہمارا وطنہمارا وطن سب سے پیارا وطن

اناج اور میووں کی کثرت جہاںہے پانی میں بھی اک حلاوت جہاں

جو ہم کو بناتا ہے شیریں سخنہمارا وطن ہے ہمارا وطن

ہمارا وطن سب سے پیارا وطنکیا جس کی مٹی نے پیدا ہمیں

نہ کیوں فخر سے اس کا ہم نام لیںکہیں مل کے سب شیخ اور برہمن

ہمارا وطن ہے ہمارا وطنہمارا وطن سب سے پیارا وطن

— عرش ملسیانی