نظم 12 اشعار

ہندوستان میرا

Hindustan Mera

دیسوں میں سب سے اچھا ہندوستان میراروئے زمیں پہ جنت، جنت نشان میرا

ہندوستان میرا، ہندوستان میراوہ پیارا پیارا منظر، وہ موہنی فضائیں

وہ اونچے اونچے پربت وہ دلفزا گپھائیںہندوستان میرا، ہندوستان میرا

تینوں طرف سمندر، چوتھی طرف ہمالہہے پاسبان اس کا، اس کا بنانے والا

ہندوستان میرا، ہندوستان میراغنچوں کا وہ چٹکنا، پھولوں کا وہ مہکنا

پنچھی پکھیروؤں کا وہ صبح دم چہکناہندوستان میرا، ہندوستان میرا

دھیمے سروں میں گنگا یہ گیت گا رہی ہےجمنا بھی اپنے منہ میں یہ گنگنا رہی ہے

ہندوستان میرا، ہندوستان میراگوکل کا اک گوالا بنسی بجا رہا ہے

بنسی کی لے میں وہ بھی اک گیت گا رہا ہےہندوستان میرا، ہندوستان میرا

دنیا کے سارے میوے اس گلستان میں ہیںسب نعمتیں میسر ہندوستان میں ہیں

ہندوستان میرا، ہندوستان میرامیرا نشاں یہی ہے، میرا جہاں یہی ہے

جنت مری یہی ہے، میرا مکاں یہی ہےہندوستان میرا، ہندوستان میرا

— عرش ملسیانی