نظم 8 اشعار

میرا وطن

Mera Watan

ایمن کا نور اگر ہے تو میرے وطن میں ہےاب تک بھی شان طور اسی اجڑے چمن میں ہے

دونوں ہیں تیری یاد میں آلودۂ غرضجو عیب شیخ میں ہے وہی برہمن میں ہے

لپٹا ہوا ہے دور خزاں بھی بہار سےدونوں کا رنگ لالۂ خونیں کفن میں ہے

کیوں دل میں ڈھونڈتے ہو شگفتہ مزاجیاںپہلی سی اب بہار کہاں اس چمن میں ہے

ذرے چمک رہے ہیں تری رہ گزار کےہے تیرا نقش پا کہ چراغ انجمن میں ہے

ناکام حسرتوں کی یہی تو ہے یادگارداغوں کا جو ہجوم دل پر محن میں ہے

یہ بھی خبر ہے گوہر مقصد نہیں یہاںدل تیرا پھر بھی غرق فرات و جمن میں ہے

عزم سفر بہار میں اے عرشؔ کس لیےدنیا کی ہر بہار بہار وطن میں ہے

— عرش ملسیانی