7 اشعار

ایک پوُرا جہان تھی پہلے

Ek Poora Jahaan Thi Pehle

ایک پوُرا جہان تھی پہلے

«ایک پوُرا جہان تھی پہلے» عاطف جاوید عاطف کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دل پر جو زخم ہیں وہ دکھائیں کسی کو کیا (حبیب جالب)» میں 26 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

ایک پوُرا جہان تھی پہلےیہ زمین آسمان تھی پہلے

راکھ ہو کر یقین آیا ہےآگ وہم و گمان تھی پہلے

اُڑ رہی ہے جو آسمان پہ خاکمیرا خستہ مکان تھی پہلے

یہ جو بڑُھیا پڑی ہے کونے میںاِس حویلی کی شان تھی پہلے

ہجر بکتا ہے اب جہاں پہ مِیاںوصل کی یہ دکان تھی پہلے

اُڑنا سیکھا تو اب میں ڈرتا ہوںکتنی اُونچی اُڑان تھی پہلے

آو مِلتے ہیں اب تسلی سےزندگی درمیان تھی پہلے

— عاطف جاوید عاطف

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں