7 اشعار

لب پہ پھر آئی ہے فریاد رسول عربی

Lab pe phir aayi hai faryaad Rasool-e-Arabi

لب پہ پھر آئی ہے فریاد رسول عربیکیجیے ہاں مری امداد رسول عربی

آپ کی ذات ہر اک طرح سے ہے فخر زماںحق ہے ہر آپ کا ارشاد رسول عربی

تھک گئے ہند کے یہ روز و شب و شام و سحرسنتے سنتے مری فریاد رسول عربی

ہجر طیبہ میں نہیں ایک گھڑی مجھ کو قرارزندگی ہو گئی برباد رسول عربی

آپ کے ہاتھ میں ہے میرا چمن میری بہارتاک میں ہے مری صیاد رسول عربی

کوئی پیدا نہ ہوا کوئی نہ پیدا ہوگاآپ جیسا کرم ایجاد رسول عربی

بگڑی بہزادؔ کی للہ بنا دیں سرکارکیوں پریشاں رہے بہزادؔ رسول عربی

— بہزاد لکھنوی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں