8 اشعار

تم سے شکایت کیا کروں

Tum se shikayat kya karoon

تم سے شکایت کیا کروں

«تم سے شکایت کیا کروں» بہزاد لکھنوی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

ہوتا جو کوئی دوسراکرتا گلہ میں درد کا

تم تو ہو دل کا مدعاتم سے شکایت کیا کروں

دیکھو ہے بلبل نالہ زنکہتی ہے احوال چمن

میں چپ ہوں گو ہوں پر محنتم سے شکایت کیا کروں

مانا کہ میں بے ہوش ہوںپر ہوش ہے پرجوش ہوں

یہ سوچ کر خاموش ہوںتم سے شکایت کیا کروں

تم سے تو الفت ہے مجھےتم سے تو راحت ہے مجھے

تم سے تو محبت ہے مجھےتم سے شکایت کیا کروں

— بہزاد لکھنوی