غزل 8 اشعار

آنکھ کی پتلی میں سورج سر میں کچھ سودا اگا

Aankh ki putli mein suraj sar mein kuch sauda uga

آنکھ کی پتلی میں سورج سر میں کچھ سودا اگاپانیوں میں سرخ پودے دھوپ میں سایا اگا

آسماں کی بھیڑ میں تو اس لیے سوچا گیااس زمیں کی چھاتیوں سے نور کا چشمہ اگا

نیند میں چلنے کی عادت خواب میں لکھنے کا فنایک جیسی بات ہے تو آتش نغمہ اگا

میں نے اپنی دونوں آنکھوں میں اگائے ہیں پہاڑتیری آنکھوں میں سمندر تھا وہاں صحرا اگا

سبزۂ بیگانہ بن کر جی لیا تو کیا جیاخود کو بو کر اس زمیں سے اک نیا چہرا اگا

دھوپ جیسے قہقہے ہیں ریت جیسی بات ہےتو اگر غواص ہے تو ریت میں دریا اگا

یہ زمیں بوڑھی ہے اس کو پیٹھ سے اپنی اتارآسماں کو جیب میں رکھ لے نئی دنیا کا اگا

ہم تو خود اظہار ہیں اپنے زمانے کا متینؔبجھ گئے آواز کے شعلے نیا لہجہ اگا

— غیاث متین

فرہنگ

سبزۂ بیگانہ — غیر کی زمین پر اگنے والا سبزہ، پرایا سبزہ
غواص — سمندر کی گہرائی میں غوطہ لگانے والا، غوطہ خور
آتش نغمہ — نغمے کی آگ، پرجوش گیت

تشریح

اس غزل میں شاعر نے استعاروں اور نادر تراکیب کے ذریعے تخلیقی عمل کی ایک نئی دنیا آباد کی ہے، جہاں آنکھ میں سورج اُگتا ہے اور ریت میں دریا پھوٹتا ہے۔ مرکزی خیال یہ ہے کہ روایتی اندازِ بیان سے نکل کر نیا چہرہ اور نیا لہجہ پیدا کیا جائے۔ شاعر کا لہجہ پرجوش اور باغیانہ ہے، جو زمین کے بوسیدہ پرانے نظام کو اتار پھینکنے کی دعوت دیتا ہے۔ مقطع میں شاعر خود کو اپنے زمانے کا اظہار قرار دیتا ہے اور کہتا ہے کہ پرانے آواز کے شعلے بجھ گئے تو نیا لہجہ اگنا چاہیے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں