غزل 7 اشعار

خواب آنکھوں کی گلی چھوڑ کے جانے نکلے

Khwab aankhon ki gali chhod ke jaane nikle

خواب آنکھوں کی گلی چھوڑ کے جانے نکلےہم ادھر نیند کی دیوار گرانے نکلے

دھول رستے کا مقدر ہے تو رستہ کیا ہےبس یہی بات زمانے کو بتانے نکلے

جب پہاڑوں سے ملی داد ہنر کی اپنےداستاں ہم بھی سمندر کو سنانے نکلے

رنگ سے رنگ جدا ہونے کا منظر دیکھاتیرگی اور شفق صرف بہانے نکلے

جب سمندر پہ چلے ہم تو یہ صحرا چپ تھےاب پہاڑی پہ کھڑے ہیں تو بلانے نکلے

آسماں جس کی زمیں ہے وہ پرندہ ہوں میںجانے کیوں لوگ یہاں دام بچھانے نکلے

کوئی چہرہ نہ دے آواز کسی لو سے متینؔشام ہوتے ہی چراغوں کو بجھانے نکلے

— غیاث متین

فرہنگ

داد ہنر — ہنر کی تعریف، فن کی قدر افزائی
تیرگی — اندھیرا، تاریکی
شفق — سورج ڈوبنے یا نکلنے پر آسمان کی سرخی

تشریح

اس غزل میں شاعر نے خواب، سفر اور جستجو کے مضامین کو نئے انداز میں باندھا ہے۔ ابتدائی شعر میں خوابوں کا آنکھوں کی گلی چھوڑ کر نکلنا اور نیند کی دیوار گرانے کا ذکر ایک بیدار اور متحرک لہجے کی نشاندہی کرتا ہے۔ مقطع میں شاعر چراغوں کو بجھانے کا ذکر کرتا ہے، جس سے ایک پراسرار اور خاموش فضا ابھرتی ہے۔ مجموعی طور پر کلام میں رستے کی دھول اور منزل کی تلاش جیسے خیالات نمایاں ہیں۔

آسماں جس کی زمیں ہے وہ پرندہ ہوں میں شعر میں شاعر اپنی آزاد فطرت اور بلند پروازی کا اظہار کرتا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں