غزل 6 اشعار

شام کا رنگ جو گہرا ہوا آئینے میں

Shaam ka rang jo gahra hua aayine mein

شام کا رنگ جو گہرا ہوا آئینے میںاک ستارہ سا چمکنے لگا آئینے میں

سب کھلونوں کی طرح ٹوٹ رہے ہیں پل پلاور یہ منظر مجھے ڈستا ہوا آئینے میں

گردش وقت سنبھلنے نہیں دیتی مجھ کوسلسلہ ٹوٹتا بنتا رہا آئینے میں

دیکھ کر لہروں کی شوریدہ سری یاد آیاایک چہرہ کبھی دیکھا ہوا آئینے میں

اس کی آنکھوں میں اترتے ہوئے محسوس ہوااک نئے شہر کا رستہ ملا آئینے میں

آئنہ دیکھ کے کیوں چیختے رہتے ہو متینؔکیا کوئی اور ہے بیٹھا ہوا آئینے میں

— غیاث متین

فرہنگ

شوریدہ سری — جوش، بے قراری اور بے تابی کی کیفیت
گردش وقت — زمانے کا مسلسل چکر اور تغیر

تشریح

اس غزل میں شام کے ڈھلتے رنگ اور آئینے کے عکس کے ذریعے وقت کی بے ثباتی اور دل کی بے قراری بیان کی گئی ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ وقت کی گردش اسے ٹھہرنے نہیں دیتی اور زندگی کا سلسلہ ٹوٹتا اور بنتا رہتا ہے۔

پہلے دو شعر منظر کشی کرتے ہیں جس میں کھلونوں کی طرح ٹوٹتے لمحے دکھ دیتے ہیں۔ لہروں کی بے قراری دیکھ کر کسی چہرے کی یاد آنا اس کے جذباتی پہلو کو نمایاں کرتا ہے۔

آخری شعر میں آئینہ دیکھ کر چیخنے کا سوال ایک خود احتسابی لہجے میں ہے، جس میں شاعر اپنے ہی عکس کو کسی اجنبی کی موجودگی کی طرح دیکھتا ہے۔