غزل 5 اشعار

دھوپ کا احساس جانے کیوں اسے ہوتا نہیں

Dhoop ka ehsaas jaane kyun ise hota nahin

دھوپ کا احساس جانے کیوں اسے ہوتا نہیںوقت آوارہ ہے ٹھنڈی چھاؤں میں ہوتا نہیں

جھوٹ کی دیوار سے لٹکے ہوئے جسموں کے دنہو گئے پورے کہ سچ تو شب میں بھی سوتا نہیں

ہم تکا کرتے ہیں کھڑکی سے اترتے چاند کودوڑ کر اس کو پکڑ لیں یہ کبھی ہوتا نہیں

دل عجب پتھر ہے پانی سے پگھل جائے کہیںاور کبھی جو آگ میں رکھ دیجئے روتا نہیں

روشنی پھوٹے قلم کے آنکھ سے کیوں کر متینؔآنسوؤں کے بیج دل میں جب کوئی بوتا نہیں

— غیاث متین

فرہنگ

آوارہ — بے ٹھکانہ، بے قرار

تشریح

اس غزل میں شاعر دھوپ، چاند اور پتھر دل جیسی علامتوں کے ذریعے بے حسی اور دکھ کی کیفیت بیان کرتا ہے۔ ایک نمایاں شعر میں وہ کہتا ہے کہ دل عجب پتھر ہے، جو نہ پانی سے پگھلتا ہے اور نہ آگ میں رکھنے پر روتا ہے۔ شاعر کا لہجہ شکوہ آمیز اور افسردہ ہے، جس میں ناامیدی اور سماجی ناہمواری کا احساس جھلکتا ہے۔ آخری شعر میں آنسوؤں کے بیج بونے کا استعارہ دل کی بے حسی پر سوال اٹھاتا ہے۔