غزل 9 اشعار

تمہارا رنگ رنگ آسماں جیسا بدلتا ہے

Tumhaara Rang Rang-e-Aasmaan Jaisa Badalta Hai

تمہارا رنگ رنگ آسماں جیسا بدلتا ہےکسی کو چاہنے والا کہیں اتنا بدلتا ہے

صبا شبنم شفق رخسار گل مہتاب ان سب کاتمہارا نام لیتا ہوں تو کیوں چہرہ بدلتا ہے

صبا گفتار شیریں لب ستارہ چشم ہیں تو کیابدلتے ہم بھی ہیں جب سامنے والا بدلتا ہے

کبھی جاتی نہیں جنگل کی بو صندل کے پیکر سےکہ صورت کے بدلنے سے کہیں رشتہ بدلتا ہے

یہ شہر بے صدا اندر سے شہر آرزو نکلادھواں ہر دم یہاں بجھتے چراغوں کا بدلتا ہے

اترتے وقت پانی میں ذرا یہ دیکھ لینا تھاکہ اندر بیچ میں جا کر یہی دریا بدلتا ہے

رہو دیوار کے سائے میں لیکن دیکھتے رہناہمیشہ رخ یہاں دیوار کا سایہ بدلتا ہے

سخن رستہ لکیروں سے نہیں لفظوں سے روشن ہےلکیریں پیٹنے سے بھی کبھی رستہ بدلتا ہے

متینؔ آؤ چلیں خیمے کی جانب اک ذرا سو لیںوہ دیکھو صبح کا تارا لباس اپنا بدلتا ہے

— غیاث متین

فرہنگ

صندل کے پیکر — صندل جیسے جسم
شہر بے صدا — خاموش شہر

تشریح

اس غزل میں محبوب کی بدلتی ہوئی کیفیت اور دنیا کی ناپائیداری کو موضوع بنایا گیا ہے۔ شاعر محبوب کے رنگ کو آسمان کی طرح بدلتا ہوا دیکھتا ہے اور کہتا ہے کہ کسی کو چاہنے والا بھی کہیں اتنا نہیں بدلتا۔ لہجہ حیرت، شکوے اور فلسفیانہ غور و فکر سے بھرا ہوا ہے۔

نمایاں شعر میں شاعر کہتا ہے کہ سخن کی راہ لکیروں سے نہیں بلکہ لفظوں سے روشن ہوتی ہے، یعنی اصل تاثیر الفاظ کے استعمال میں ہے، لکیریں پیٹنے سے راستہ نہیں بدلتا۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں