غزل 8 اشعار

نصیبہ جاگ اٹھا اور مقدر بن گیا اپنا

Naseeba Jaag Utha Aur Muqaddar Ban Gaya Apna

نصیبہ جاگ اٹھا اور مقدر بن گیا اپناجہاں دیوار ہے اس کی وہیں گھر بن گیا اپنا

نہ جانے دھوپ نے اپنی زباں میں کیا کہا اس سےشجر کے جسم سے سایہ نکل کر بن گیا اپنا

ہماری آنکھ سے نیندوں کا رشتہ توڑنے والےکوئی تجھ سے سوا خوش رنگ پیکر بن گیا اپنا

ہمارا سر سلامت ہی رہا سنگ حوادث میںجو پتھر بھی ادھر آیا وہ پتھر بن گیا اپنا

سفر میں ساتھ اپنے دھوپ دریا اور سمندر تھےہماری خوش نصیبی تھی سمندر بن گیا اپنا

ہوا بارش سمندر کا کنارہ اور ہم دونوںکچھ ایسے کھو گئے منظر میں منظر بن گیا اپنا

یہی بارش کا موسم تھا ہوائیں تیز تھیں اس دنبہت بھیگا ہوا تھا وہ سمٹ کر بن گیا اپنا

متینؔ اک عمر گزری ہے سخن کو آب دینے میںتبھی الماس لہجہ سب سے ہٹ کر بن گیا اپنا

— غیاث متین

فرہنگ

سنگ حوادث — حادثات کے پتھر، مصیبتوں کی ضربیں
الماس لہجہ — ہیرے جیسا چمکدار لہجہ
خوش رنگ پیکر — خوبصورت رنگ و شکل والا وجود

تشریح

اس غزل میں شاعر نے قسمت کے بدلنے اور اپنے وجود کی ایک نئی شناخت بننے کا تجربہ بیان کیا ہے۔ ہر شعر میں "اپنا" کی ردیف کے ساتھ مختلف مناظر، یعنی دیوار و گھر، دھوپ اور سایہ، سمندر و کنارہ اور بارش، کے ذریعے یہ خیال ابھرتا ہے کہ حالات کے بدلنے سے انسان کی حیثیت بھی بدل جاتی ہے۔ لہجہ پرامید اور پُرسکون ہے۔ آخری شعر میں شاعر اپنی مسلسل ریاضت اور سخن کی نکھری ہوئی شناخت کا ذکر کرتا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں