غزل 10 اشعار

پاگل سی ہوا ڈھلتی ہوئی شام سمندر

Paagal Si Hawa Dhalti Hui Shaam Samandar

پاگل سی ہوا ڈھلتی ہوئی شام سمندرایسے ہی کہیں لے نہ ترا نام سمندر

ویرانوں میں بھٹکیں کہ ترے شہر میں ٹھہریںآنکھوں میں در آتا ہے سر شام سمندر

ہے تازہ ہواؤں پہ یہ الزام کہ چپ ہیںکچھ ایسا ہی تجھ پر بھی ہے الزام سمندر

کاغذ کی بنی ناؤ میں بیٹھے ہوئے ہم لوگگرداب سے نکلے ہیں ذرا تھام سمندر

دے اذن کہ پانی پہ مکاں اپنے بنائیںاب ساری زمیں ہو گئی نیلام سمندر

سنتے ہیں وہاں عکس ابھرتے ہیں بدن کےچلتے ہیں چلو ہم بھی سر شام سمندر

کس وقت زمیں میرے قدم لینے لگی ہےجب رہ گیا مٹی سے بس اک گام سمندر

تو عکس فلک ہے تو فلک آئنہ تیرااک رقص مسلسل ہے ترا کام سمندر

چڑھتے ہوئے دریا ہوں کہ سوکھی ہوئی نہریںرکھتے ہیں ترے سر سبھی الزام سمندر

کیا بھر گئے پانی سے لبالب کہ متینؔ آجدینے لگے صحراؤں کو دشنام سمندر

— غیاث متین

فرہنگ

گرداب — پانی کا بھنور
اذن — اجازت، رضامندی
دشنام — گالی، بُرا بھلا کہنا

تشریح

اس غزل میں شاعر نے سمندر کو علامت بنا کر ویرانے، شہر، ہوا اور زمین کے باہمی تعلق کو بیان کیا ہے۔ کلام کا لہجہ پراسرار اور تمثیلی ہے، جس میں سمندر کی وسعت اور اس کے عکس کو مختلف رنگوں میں دکھایا گیا ہے۔ ایک نمایاں شعر میں کہا گیا ہے کہ زمین رفتہ رفتہ سمندر کے پانی میں اتر رہی ہے اور اب سارا علاقہ گویا نیلام ہو چکا ہے۔ آخری شعر میں لبالب بھرے ہوئے سمندر کا صحراؤں کو دشنام دینا ایک دلچسپ تضاد پیش کرتا ہے۔