غزل 7 اشعار

سورج کو کیا پتہ ہے کدھر دھوپ چاہئے

Suraj ko kya pata hai kidhar dhoop chahiye

سورج کو کیا پتہ ہے کدھر دھوپ چاہئےآنگن بڑا ہے اپنے بھی گھر دھوپ چاہئے

آئینے ٹوٹ ٹوٹ کے بکھرے ہیں چار سوڈھونڈیں گے عکس عکس مگر دھوپ چاہئے

بھیگے ہوئے پروں سے تو اڑنے نہ پائیں گےکاٹوں نہ ان پرندوں کے پر دھوپ چاہئے

ہم سے دریدہ پیرہن و جاں کے واسطےیاقوت چاہئے نہ گہر دھوپ چاہئے

سورج نہ جانے کون سی وادی میں چھپ گیااور چیختی پھرے ہے سحر دھوپ چاہئے

اک نیند ہے کہ آنکھ سے لگ کر نکل گئیاب رات کا طویل سفر دھوپ چاہئے

پانی پہ چاہے نقش بنائے کوئی متینؔکاغذ پہ میں بناؤں مگر دھوپ چاہئے

— غیاث متین

فرہنگ

دریدہ پیرہن — پھٹا ہوا لباس
عکس عکس — ہر عکس، ہر جھلک

تشریح

اس غزل میں شاعر نے دھوپ کو روشنی، امید اور زندگی کی علامت کے طور پر پیش کیا ہے۔ سورج کی لاپتہ حالت اور ٹوٹے ہوئے آئینوں کے ذریعے وہ ایک ایسے ماحول کی تصویر کھینچتا ہے جہاں روشنی کی شدید طلب ہے۔ لہجہ اداس مگر پرعزم ہے، اور بار بار دہرائی گئی ردیف 'دھوپ چاہئے' اس طلب کو مزید گہرا کرتی ہے۔ مثلاً 'اک نیند ہے کہ آنکھ سے لگ کر نکل گئی' والا شعر بے خوابی اور طویل انتظار کی کیفیت بیان کرتا ہے۔