غزل 8 اشعار

جس سمت نظر جائے میلا نظر آتا ہے

Jis simt nazar jaye mela nazar aata hai

جس سمت نظر جائے میلا نظر آتا ہےہر آدمی اس پر بھی تنہا نظر آتا ہے

سودائے دل و دیں یا سودائے دل و دنیاعاشق کو تو دونوں میں گھاٹا نظر آتا ہے

اندھوں کو ترے اے حسن اب مل گئی بینائیاب عشق کا ہر جذبہ ننگا نظر آتا ہے

پستی سے اگر دیکھو نیچا بھی ہے کچھ اونچااونچا بھی بلندی سے نیچا نظر آتا ہے

کیا شکوہ تعقل کے خاموش تحیر سےجب اپنا تصور بھی گونگا نظر آتا ہے

اے ناز خود آرائی دے ظرف کو پہنائیگھٹتا ہوا قطرے میں دریا نظر آتا ہے

رحمت بھی تری شاید کچھ کان کی اونچی ہےانصاف بھی تیرا کچھ اندھا نظر آتا ہے

نالاں ہیں جمیلؔ اپنی آنکھوں سے کہ اب ان کوسورج کا پجاری بھی اندھا نظر آتا ہے

— جمیل مظہری

فرہنگ

سودائے دل و دیں — دل اور دین کی دیوانگی یا جنون
تعقل — عقل و شعور کا استعمال، سوچ بچار
ناز خود آرائی — اپنے آپ کو سنوارنے کا غرور اور ناز

تشریح

اس غزل میں شاعر دنیا کی ہر سمت پھیلی ہوئی ناہمواری، ظاہری چمک دمک کے پیچھے چھپی تنہائی اور اقدار کی زوال پذیری پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ شاعر کا لہجہ شکوہ آمیز اور فلسفیانہ ہے، جس میں وہ حسن، عشق، عقل اور انصاف جیسے تصورات کو الٹ کر دیکھتا ہے۔ مثلاً ایک شعر میں وہ کہتا ہے کہ انصاف بھی کچھ اندھا نظر آتا ہے، یعنی عدل کا نظام بھی بصیرت سے محروم دکھائی دیتا ہے۔ آخری شعر میں شاعر اپنی ہی آنکھوں سے نالاں ہے کہ اب سورج کا پجاری بھی اندھا معلوم ہوتا ہے۔