غزل 9 اشعار

دریا کا چڑھاؤ دیکھتا ہوں

Darya ka charhao dekhta hoon

دریا کا چڑھاؤ دیکھتا ہوںتنکوں کا بہاؤ دیکھتا ہوں

تم دیکھو بلندی آسماں کیمیں اس کا جھکاؤ دیکھتا ہوں

کل پیش نظر تھی تیغ ابرواب سینے کا گھاؤ دیکھتا ہوں

وہ آئیں نہ آئیں کون جانےآئی ہوئی ناؤ دیکھتا ہوں

سنتا ہوں کراہ لکڑیوں کیجلتے ہیں الاؤ دیکھتا ہوں

آسان نہیں ہے دل کی چوریتم آنکھ چراؤ دیکھتا ہوں

منجدھار میں ہوگی کوئی کشتیساحل پہ جماؤ دیکھتا ہوں

تم آگ میں میری جل رہی ہومیں دور سے تاؤ دیکھتا ہوں

اپنے کو جمیلؔ بیچنا ہےبازار کا بھاؤ دیکھتا ہوں

— جمیل مظہری

فرہنگ

تیغ ابرو — ابرو کی تلوار جیسی کاٹ
دل کی چوری — دل کا چھپ کر چھن جانا

تشریح

اس غزل میں شاعر دنیا کے مختلف مناظر کو غور سے دیکھتا ہے اور ان میں اپنے دل کی کیفیت کا عکس تلاش کرتا ہے۔ دریا کا چڑھاؤ، تنکوں کا بہاؤ، سینے کا گھاؤ اور جلتے الاؤ جیسی تصویروں کے ذریعے محرومی، انتظار اور جذباتی کرب کو بیان کیا گیا ہے۔ آخری شعر میں شاعر اپنے آپ کو بازار میں بیچنے کی بات کر کے دنیاوی مفاد اور حالات کی تلخی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ لہجہ سنجیدہ، دھیما اور درد میں ڈوبا ہوا ہے۔