غزل 7 اشعار

کہو نہ یہ کہ محبت ہے تیرگی سے مجھے

Kaho na yeh ke muhabbat hai teergi se mujhe

کہو نہ یہ کہ محبت ہے تیرگی سے مجھےڈرا دیا ہے پتنگوں نے روشنی سے مجھے

سفینہ شوق کا اب کے جو ڈوب کر ابھرانکال لے گیا دریائے بے خودی سے مجھے

ہے میری آنکھ میں اب تک وہی سفر کا غبارملا جو راہ میں صحرائے آگہی سے مجھے

خرد انہی سے بناتی ہے رہبری کا مزاجیہ تجربے جو میسر ہیں گمرہی سے مجھے

ابھی تو پاؤں سے کانٹے نکالتا ہوں میںابھی نکال نہ گلزار زندگی سے مجھے

زبان حال سے کہتا ہے ناز عشوہ گریحیا چھپا نہ سکی چشم مظہری سے مجھے

برائے داد سخن کاسۂ سوال ہو دلخدا بچائے جمیلؔ اس گداگری سے مجھے

— جمیل مظہری

فرہنگ

سفینہ شوق — شوق کی کشتی
صحرائے آگہی — آگہی کا بیابان
کاسۂ سوال — مانگنے کا پیالہ

تشریح

اس غزل میں شاعر محبت، شوق اور آگہی کے تجربات کو نرم اور پرکشش لہجے میں بیان کرتا ہے۔ ابتدائی شعر میں وہ روشنی سے ڈرنے والے پتنگوں کا حوالہ دے کر تیرگی سے محبت کی بات کرتا ہے۔ مقطع میں شاعر داد سخن کے لیے دل کو کاسۂ سوال بنانے کی گداگری سے پناہ مانگتا ہے اور اپنی خودداری کا اظہار کرتا ہے۔ مجموعی طور پر کلام میں سوز، خودداری اور تجربات کی گہرائی نمایاں ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں