غزل 11 اشعار

کون کہتا ہے بڑھا شوق ادھر سے پہلے

Kaun kahta hai badha shauq idhar se pehle

کون کہتا ہے بڑھا شوق ادھر سے پہلےکس نے دیکھا تھا کسے ترچھی نظر سے پہلے

مطمئن ہو لے ذرا اہل نظر سے پہلےپردے آنکھوں کے اٹھا پردۂ در سے پہلے

ابھی تعلیم وفا یعنی جفا کا نہیں وقتتربیت شوق کی ہو لطف نظر سے پہلے

ہاں محبت میں مزہ ہے مجھے انکار نہیںمگر اے ذوق خلش درد جگر سے پہلے

سالک راہ وفا ہے دل آشفتہ مزاجمژدۂ گمرہئ شوق سفر سے پہلے

جرأت عرض تمنا پہ خفا ہو لینامسکراؤ تو ذرا نیچی نظر سے پہلے

موسم کیف میں بے کیفئ جذبات نہ پوچھدل بلبل ہے فسردہ گل تر سے پہلے

جنبش مضطرب پردۂ عصمت کی قسمجلوے بیتاب ہوئے ذوق نظر سے پہلے

جن سے بدنام ہوئے عشق کے جذبات لطیفوہ اشارے تھے ادھر سے کہ ادھر سے پہلے

دو ارادوں میں جو حائل تھے حیا کے پردےکس نے سرکائے اشارات نظر سے پہلے

کیوں کوئی پہلوئے جاناں میں جگہ پائے جمیلؔآج ہم بزم میں پہنچیں گے قمر سے پہلے

— جمیل مظہری

فرہنگ

ترچھی نظر — کنکھیوں سے دیکھنا، تیرچھی نگاہ
پردۂ در — دروازے کا پردہ
گمرہئ شوق — شوق کی گمراہی، بھٹکاؤ

تشریح

اس غزل میں شاعر محبت کے آغاز، شوق اور نظر کے ابتدائی تعلق کو بیان کرتا ہے۔ وہ پوچھتا ہے کہ شوق پہلے کس طرف سے بڑھا، اور یہ کہ محبت کے ان اشاروں میں پہل کس نے کی۔ لہجہ نرم، سوال آمیز اور رومانی ہے، جس میں شکایت اور لطف دونوں شامل ہیں۔

مثلاً شاعر کہتا ہے کہ محبت میں مزہ ہے اور اسے اس سے انکار نہیں، مگر دل کی خلش درد جگر سے پہلے آتی ہے۔ مقطع میں وہ اپنی آرزو کو بزم کے ساتھ جوڑتا ہے، جس میں محبوب کے پہلو تک پہنچنے کی خواہش نمایاں ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں