غزل 9 اشعار

کسی کا خون سہی اک نکھار دے تو دیا

Kisi ka khoon sahi ek nikhaar de to diya

کسی کا خون سہی اک نکھار دے تو دیاخزاں کو تم نے لباس بہار دے تو دیا

مرے شعور کو کلیاں اب اور کیا دیتیںتصور لب رنگین یار دے تو دیا

اب اور خضر سے کیا چاہتی ہے پیاس مریسراب رحمت پروردگار دے تو دیا

اگرچہ جبر ہے یہ بھی مگر غنیمت جانکہ ایک جذبۂ بے اختیار دے تو دیا

یہ اور بات کہ دامن کو پھول دے نہ سکیمگر بہار نے تلووں کو خار دے تو دیا

بہار آئے نہ آئے مگر لہو نے مرےچمن کی خاک کو اک اعتبار دے تو دیا

امیدیں چھین لیں اس نے تو پھر گلہ کیا ہےقرار مانگ رہے تھے قرار دے تو دیا

کرے خدا سے گلہ کیوں کسی کی مجبوریکسی کے دل پہ سہی اختیار دے تو دیا

جمیلؔ اس آتش رخ کو ہوا نہ دو اتنیاب اور چاہئے کیا اک شرار دے تو دیا

— جمیل مظہری

فرہنگ

سراب رحمت پروردگار — خدا کی رحمت کا دھوکا یا فریب نظر
جذبۂ بے اختیار — وہ جذبہ جس پر انسان کا اختیار نہ ہو
آتش رخ — چہرے کی سرخی یا دہکتا ہوا حسن

تشریح

اس غزل میں شاعر نے محرومی اور قسمت کے سامنے صبر و شکر کا لہجہ اختیار کیا ہے۔ وہ اپنے خون اور قربانی کو چمن کی خاک کو اعتبار بخشنے کے لیے پیش کرتا ہے، اور اس بات پر راضی ہے کہ محبوب یا قسمت نے اسے جو کچھ دیا وہی غنیمت ہے۔ مقطع میں شاعر اپنے جذبات کی شدت کو ایک چنگاری کے برابر قرار دے کر قناعت کا اظہار کرتا ہے۔

مثلاً شعر 'امیدیں چھین لیں اس نے تو پھر گلہ کیا ہے' میں شکایت کے بجائے تسلیم کا رنگ نمایاں ہے۔