غزل 8 اشعار

غور تو کیجے کہ یہ سجدہ روا کیوں کر ہوا

Ghaur to keeje ke yeh sajda rawa kyun kar hua

غور تو کیجے کہ یہ سجدہ روا کیوں کر ہوااس نے جب کچھ ہم سے مانگا تو خدا کیونکر ہوا

اے نگاہ شوق اس چشم فسوں پرداز میںوہ جو اک پندار تھا آخر حیا کیونکر ہوا

اک ترازو عشق کے ہاتھوں میں بھی جب ہے تو وہعالم سود و زیاں سے ماورا کیونکر ہوا

دین و دانش دونوں ہی ہر موڑ پر تھے دل کے ساتھیک بیک دیوانہ دونوں سے خفا کیونکر ہوا

رہزنوں کے غول ادھر تھے رہبروں کی بھیڑ ادھرآ گئے منزل پہ ہم یہ معجزہ کیونکر ہوا

خارزار دین و دانش لالہ زار حسن و عشقدل کی اک وحشت سے طے یہ مرحلہ کیونکر ہوا

اپنے ذہنی زلزلوں کا نام جو رکھ لو مگردو دلوں کا اک تصادم سانحہ کیونکر ہوا

تیری محرومی اسے جو بھی کہے لیکن جمیلؔغیر سے اس نے وفا کی بے وفا کیونکر ہوا

— جمیل مظہری

فرہنگ

سجدہ روا — جائز، درست سجدہ
چشم فسوں پرداز — جادو جگانے والی آنکھ
عالم سود و زیاں — نفع و نقصان کی دنیا

تشریح

اس غزل میں شاعر حیرت اور سوال کے انداز میں عشق کے اسرار پر غور کرتا ہے۔ وہ پوچھتا ہے کہ محبوب کے آگے سجدہ کیسے جائز ہوا اور جب اس نے ہم سے کچھ مانگا تو خدا کیسے ہو گیا۔ دین و دانش اور دل کی کشمکش، رہزنوں اور رہبروں کے بیچ منزل تک پہنچنے کو معجزہ قرار دینا، اور دو دلوں کے تصادم کو سانحہ کہنا اس کے لہجے کی نمایاں باتیں ہیں۔ لہجہ حیرانی، طنز اور فلسفیانہ سوال سے بھرا ہوا ہے، جس میں عقل اور عشق کے تضاد کو نئے زاویے سے دیکھا گیا ہے۔