6 اشعار

وہ جو روٹھیں یوں منانا چاہیئے

Woh jo roothein yun manana chahiye

وہ جو روٹھیں یوں منانا چاہیئے

«وہ جو روٹھیں یوں منانا چاہیئے» جگر مراد آبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

وہ جو روٹھیں یوں منانا چاہیئےزندگی سے روٹھ جانا چاہیئے

ہمت قاتل بڑھانا چاہیئےزیر خنجر مسکرانا چاہیئے

زندگی ہے نام جہد و جنگ کاموت کیا ہے بھول جانا چاہیئے

ہے انہیں دھوکوں سے دل کی زندگیجو حسیں دھوکا ہو کھانا چاہیئے

لذتیں ہیں دشمن اوج کمالکلفتوں سے جی لگانا چاہیئے

ان سے ملنے کو تو کیا کہئے جگرؔخود سے ملنے کو زمانا چاہیئے

— جگر مراد آبادی