7 اشعار

یادش بخیر جب وہ تصور میں آ گیا

Yaadash bakhair jab woh tasavvur mein aa gaya

یادش بخیر جب وہ تصور میں آ گیا

«یادش بخیر جب وہ تصور میں آ گیا» جگر مراد آبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

یادش بخیر جب وہ تصور میں آ گیاشعر و شباب و حسن کا دریا بہا گیا

جب عشق اپنے مرکز اصلی پہ آ گیاخود بن گیا حسین دو عالم پہ چھا گیا

جو دل کا راز تھا اسے کچھ دل ہی پا گیاوہ کر سکے بیاں نہ ہمیں سے کہا گیا

ناصح فسانہ اپنا ہنسی میں اڑا گیاخوش فکر تھا کہ صاف یہ پہلو بچا گیا

اپنا زمانہ آپ بناتے ہیں اہل دلہم وہ نہیں کہ جن کو زمانہ بنا گیا

دل بن گیا نگاہ نگہ بن گئی زباںآج اک سکوت شوق قیامت ہی ڈھا گیا

میرا کمال شعر بس اتنا ہے اے جگرؔوہ مجھ پہ چھا گئے میں زمانے پہ چھا گیا

— جگر مراد آبادی