5 اشعار

یہ ہے مے کدہ یہاں رند ہیں یہاں سب کا ساقی امام ہے

Yeh hai mai-kada yahan rind hain yahan sab ka saqi Imam hai

یہ ہے مے کدہ یہاں رند ہیں یہاں سب کا ساقی امام ہے

«یہ ہے مے کدہ یہاں رند ہیں یہاں سب کا ساقی امام ہے» جگر مراد آبادی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

یہ ہے مے کدہ یہاں رند ہیں یہاں سب کا ساقی امام ہےیہ حرم نہیں ہے اے شیخ جی یہاں پارسائی حرام ہے

جو ذرا سی پی کے بہک گیا اسے میکدے سے نکال دویہاں تنگ نظر کا گزر نہیں یہاں اہل ظرف کا کام ہے

کوئی مست ہے کوئی تشنہ لب تو کسی کے ہاتھ میں جام ہےمگر اس پہ کوئی کرے بھی کیا یہ تو میکدے کا نظام ہے

یہ جناب شیخ کا فلسفہ ہے عجیب سارے جہان سےجو وہاں پیو تو حلال ہے جو یہاں پیو تو حرام ہے

اسی کائنات میں اے جگرؔ کوئی انقلاب اٹھے گا پھرکہ بلند ہو کے بھی آدمی ابھی خواہشوں کا غلام ہے

— جگر مراد آبادی