7 اشعار

ہے تیری ہی کائنات جی میں

Hai teri hi kainat ji mein

ہے تیری ہی کائنات جی میںجی تجھ سے ہے تیری ذات جی میں

تو نے کیا قتل گو بہ ذلتسمجھا میں اسے نجات جی میں

کیوں غم یہ مجھی پہ مہرباں ہےسب شاد ہیں ذی حیات جی میں

اس تنگ دہان کے سخن پریاں گزرے ہیں سو نکات جی میں

ہر دم بہ ہزار جلوۂ نودیکھوں ہوں تری صفات جی میں

دم آنکھوں میں آ رہا ہے جرأتؔگزرے ہے یہ آج رات جی میں

آ جاوے تو حال دل سنا لیںرہ جائے نہ جی کی بات جی میں

— جرات قلندر بخش