7 اشعار

ہر چند بھرے دل میں ہیں لاکھوں ہی گلے پر

Har chand bharay dil mein hain lakhon hi gilay par

ہر چند بھرے دل میں ہیں لاکھوں ہی گلے پرکیا کہئے کہ کھلتا نہیں منہ وقت ملے پر

بے درد وہ ایسا ہے کہ مرہم کی جگہ ہائےچھڑکے ہے نمک میرے ہر اک زخم چھلے پر

تا دل کو نہ واشد ہو تو کیا لطف ملے ہائےکھلتی ہے جو بو غنچۂ گل کی تو کھلے پر

مشہور جوانی میں ہو وہ کیوں نہ جگت بازمیلان طبیعت تھا لڑکپن سے ضلے پر

ہم گلشن حیرت میں ہیں پرواز کہاں کیجوں بلبل تصویر کبھی ٹک نہ ہلے پر

سن وصف دہن دیجئے کچھ منہ سے پیارےمجھ شاعر مفلس کی ہے گزران صلے پر

کس منہ سے بیاں کیجئے وہ لطف کہ جرأتؔدشنام جو واں ملتی ہیں ٹک آنکھ ملے پر

— جرات قلندر بخش