7 اشعار

واں سے گھر آ کے کہاں سونا تھا

Wan se ghar aa ke kahan sona tha

واں سے گھر آ کے کہاں سونا تھاصبح تک یاد تھی اور رونا تھا

جب ہوئی صبح تو بستر سے پھر اٹھگریۂ خونی سے منہ دھونا تھا

دھو چکے منہ کو تو کشت دل میںتخم غم کا ہمیں پھر بونا تھا

بو چکے تخم تو پایا یہ ثمرکہ جگر کاوی تھی جی کھونا تھا

جی کے کھونے کے ہو درپئے یہ کہاکہ نصیبوں میں یہی ہونا تھا

ہونا قسمت کا کہیں کیا تا شامہم تھے اور گھر کا بس اک کونا تھا

کونے لگ بیٹھے تو جرأتؔ اے وائے!پھر وہی رات تھی اور رونا تھا

— جرات قلندر بخش