5 اشعار

یہ مانتا ہوں بات خدا کی خدا کے ساتھ

Ye maanta hoon baat Khuda ki Khuda ke saath

یہ مانتا ہوں بات خدا کی خدا کے ساتھ

«یہ مانتا ہوں بات خدا کی خدا کے ساتھ» کامل شطاری کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

یہ مانتا ہوں بات خدا کی خدا کے ساتھلیکن خدا ملا مجھے غوث الورا کے ساتھ

جادے پہ چل وفا کے کسی با وفا کے ساتھمنزل کی فکر ہے تو نکل رہنما کے ساتھ

اس کا شمار کس میں ہے خود جان لیجیےجس کو کوئی لگاؤ نہیں اولیا کے ساتھ

آتی ہے بو یہاں مجھے پیروں کے پیر کیبغداد میں ہوں آج دکن کی فضا کے ساتھ

دل دادگان شیوۂ تسلیم کی قسمکاملؔ بھی یاد آئے گا نام وفا کے ساتھ

— کامل شطاری