6 اشعار

یا وہ خواب نہ دے یا رب جو بکھر کر بکھیر دے

Ya Wo Khwab Na De Ya Rab Jo Bikhar Kar Bikhair De

یا وہ خواب نہ دے یا رب جو بکھر کر بکھیر دے

«یا وہ خواب نہ دے یا رب جو بکھر کر بکھیر دے» ماہ نور کا کلام ہے، جسے کریسنٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اے محبت تیرے انجام پہ رونا آیا (شکیل بدایونی)» میں 8 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 12 سیکنڈ ہے۔

یا وہ خواب نہ دے یا رب جو بکھر کر بکھیر دےیا وہ معجزہ عطا کر دے جو ریزہ ریزہ سمیٹ دے

یا وہ دل نہ دے جو ٹوٹ کرہم کو توڑ دےیا وفاؤں کی وہ حد بتا جو اِنکو معتبر کردے

یا تو سوچ کو پرواز دے جو خیال کو تخلیق دےیا تخیل ہی سہل بنا جو تراش کو کمال دے

یا تو چاہنے کی وہ چاہ نہ دے جو نہ چاہ کر بھی ملال دےیا کر کرم میرے حال پہ انھیں سونپ کر تو نواز دے

یا تو آنکھ کو ہی ہنر وہ دے جو ان آنسوؤں کو قرار دےیا ان موتیوں کا مول اٹھا ۔۔۔انھیں جوہر قرار دے

یا عہد کا کوئی پیمانہ دے کہ پیمان کو دوام دےاے کرشمہ ساز کوئی گر بتا جو دعائیں پُراثر کر دے

— ماہ نور

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں