5 اشعار

یوں تو آپس میں بگڑتے ہیں خفا ہوتے ہیں

Yun to aapas mein bigadte hain khafa hote hain

یوں تو آپس میں بگڑتے ہیں خفا ہوتے ہیں

«یوں تو آپس میں بگڑتے ہیں خفا ہوتے ہیں» مجروح سلطانپوری کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

یوں تو آپس میں بگڑتے ہیں خفا ہوتے ہیںملنے والے کہیں الفت میں جدا ہوتے ہیں

ہیں زمانے میں عجب چیز محبت والےدرد خود بنتے ہیں خود اپنی دوا ہوتے ہیں

حال دل مجھ سے نہ پوچھو مری نظریں دیکھوراز دل کے تو نگاہوں سے ادا ہوتے ہیں

ملنے کو یوں تو ملا کرتی ہیں سب سے آنکھیںدل کے آ جانے کے انداز جدا ہوتے ہیں

ایسے ہنس ہنس کے نہ دیکھا کرو سب کی جانبلوگ ایسی ہی اداؤں پہ فدا ہوتے ہیں

— مجروح سلطانپوری