7 اشعار

آ کہ مری جان کو قرار نہیں ہے

Aa ke meri jaan ko qarar nahin hai

آ کہ مری جان کو قرار نہیں ہے

«آ کہ مری جان کو قرار نہیں ہے» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

آ کہ مری جان کو قرار نہیں ہےطاقت بیداد انتظار نہیں ہے

دیتے ہیں جنت حیات دہر کے بدلےنشہ بہ اندازۂ خمار نہیں ہے

گریہ نکالے ہے تیری بزم سے مجھ کوہائے کہ رونے پہ اختیار نہیں ہے

ہم سے عبث ہے گمان رنجش خاطرخاک میں عشاق کی غبار نہیں ہے

دل سے اٹھا لطف جلوہ ہائے معانیغیر گل آئینۂ بہار نہیں ہے

قتل کا میرے کیا ہے عہد تو بارےوائے اگر عہد استوار نہیں ہے

تو نے قسم مے کشی کی کھائی ہے غالبؔتیری قسم کا کچھ اعتبار نہیں ہے

— مرزا غالب