5 اشعار

ہم سے کھل جاؤ بوقت مے پرستی ایک دن

Ham se khul jaa_o ba-vaqt-e mai-parastī ek din

ہم سے کھل جاؤ بوقت مے پرستی ایک دن

«ہم سے کھل جاؤ بوقت مے پرستی ایک دن» مرزا غالب کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

ہم سے کھل جاؤ بوقت مے پرستی ایک دنورنہ ہم چھیڑیں گے رکھ کر عذر مستی ایک دن

غرۂ اوج بنائے عالم امکاں نہ ہواس بلندی کے نصیبوں میں ہے پستی ایک دن

قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاںرنگ لاوے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن

نغمہ ہائے غم کو بھی اے دل غنیمت جانیےبے صدا ہو جائے گا یہ ساز ہستی ایک دن

دھول دھپا اس سراپا ناز کا شیوہ نہیںہم ہی کر بیٹھے تھے غالبؔ پیش دستی ایک دن

— مرزا غالب