5 اشعار

جو مسکراتے ہوئے غم چھپانا جانتا ہے

Jo muskuraate hue gham chhupana jaanta hai

جو مسکراتے ہوئے غم چھپانا جانتا ہے

«جو مسکراتے ہوئے غم چھپانا جانتا ہے» محسن بھوپالی کا کلام ہے، جسے آمنہ نعیم نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے محسن بھوپالی» میں 9 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

جو مسکراتے ہوئے غم چھپانا جانتا ہےوہ زندگی کو حسیں تر بنانا جانتا ہے

یہ مصلحت کا تقاضا ہے اس لیے چپ ہیںنہ جانیں آپ ہمیں توزمانہ جانتا ہے

صدا کسی بھی طرح ہو اسیر ناممکنپرند جال میں چہچہانا جانتا ہے

جسے سلیقہ محبت کی گفتگو کا ہےشقی دلو میں بھی وہ گھر بنانا جانتا ہے

جفا شعار سے محسن کوئی یہ جا کے کہےجو عشق کرتا ہے وہ غم بھی کھانا جانتا ہے

— محسن بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں