5 اشعار

وہ نہ میرا ہی تھا محسن نہ وہ اپنا نکلا

Woh na mera hi tha Mohsin na woh apna nikla

وہ نہ میرا ہی تھا محسن نہ وہ اپنا نکلا

«وہ نہ میرا ہی تھا محسن نہ وہ اپنا نکلا» محسن بھوپالی کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے محسن بھوپالی» میں 9 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

وہ نہ میرا ہی تھا محسن نہ وہ اپنا نکلامیں جسے دوست سمجھتا تھا وہ سایہ نکلا

اچھے وقتوں میں پرائے بھی تھے اپنے لیکنوقت پڑنے پہ جو اپنا تھا پرایا نکلا

بے خیالی میں لکیریں جو بنائیں میں نےغور سے دیکھا تو وہ تیرا سراپا نکلا

میں سمجھتا تھا جسے اپنے طرف داروں میںآزمایا ت وہ کمزور سہارا نکلا

اس کو جس بزم میں اعزاز ملا تھا محسنآخر شب وہ اسی بزم سے تنہا نکلا

— محسن بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں