5 اشعار

اہتمام رسن و دار سے کیا ہوتا ہے

Ahtemam rasan-o-daar se kya hota hai

اہتمام رسن و دار سے کیا ہوتا ہے

«اہتمام رسن و دار سے کیا ہوتا ہے» محسن بھوپالی کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے محسن بھوپالی» میں 9 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 35 سیکنڈ ہے۔

اہتمام رسن و دار سے کیا ہوتا ہےجس قدر ظلم بڑھے عزم سوا ہوتا ہے

صوت و آہنگ ہی پیرایۂ اظہار نہیںبے نوائی میں بھی انداز نوا ہوتا ہے

غم زدو دائرۂ غم سے نکل کر دیکھودرد سے درد کا احساس بڑا ہوتا ہے

اتنے بدلے گئے آداب کہ اب محفل میںدل کی دھڑکن پہ بھی احساس سزا ہوتا ہے

روش وقت سے مایوس نہ ہوں اہل نظرسانحہ قسمت ارباب وفا ہوتا ہے

— محسن بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں