6 اشعار

ڈوبنے والے نے جب شور مچانا چاہا

Doobne wale ne jab shor machana chaha

ڈوبنے والے نے جب شور مچانا چاہا

«ڈوبنے والے نے جب شور مچانا چاہا» محسن بھوپالی کا کلام ہے، جسے شہزاد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے محسن بھوپالی» میں 9 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

ڈوبنے والے نے جب شور مچانا چاہااہل ساحل نے تمسخرمیں اڑانا چاہا

سامنا کرنے کی جرات ہی کہاں تھی تم نےہر حقیقت کے عوض تازہ فسانہ چاہا

اپنے ہی موجہ خوشبو سے رہا تو سرشارنازش گل تجھے کیا کیا نہ بنانا چاہا

کیا قیامت ہے کہ تاراجئی گلشن کے عوضتو نے اک اپنے نشیمن کو سجانا چاہا

میں نے ہر بار بھرم رکھا مسیحائی کاتم نے ہر بار نیا زخم لگانا چاہا

اس لیے راندہ درگاہ رہے ہیں محسنہم نے ایثار کو معیار بنانا چاہا

— محسن بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں