5 اشعار

وہ دے گیا ہے ہمیں انتظار کا موسم

Woh de gaya hai hamein intizaar ka mausam

وہ دے گیا ہے ہمیں انتظار کا موسم

«وہ دے گیا ہے ہمیں انتظار کا موسم» محسن بھوپالی کا کلام ہے، جسے شہزاد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے محسن بھوپالی» میں 9 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

وہ دے گیا ہے ہمیں انتظار کا موسمتمام عمر ہے اب یاد یار کا موسم

وہ کیا گیا ہے کہ اب خود پہ اعتبار نہیںاسی کے دم سے تھا قول قرار کا موسم

یہ کس فضا میں گزرتے ہیں روزو شب یارونہ جبر کا ہے نہ یہ اختیار کا موسم

وہ بام و در تو ہمیں آج بھی بلاتے ہیںہمیں ہی راس نہیں کوئے یار کا موسم

گلوں کے کھلنے پہ ہی منحصر نہیں محسنملے وہ جس میں وہی ہے بہار کا موسم

— محسن بھوپالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں