7 اشعار

ہر غنچہ لب سے عشق کا اظہار ہے غلط

Har ghuncha lab se ishq ka izhaar hai ghalat

ہر غنچہ لب سے عشق کا اظہار ہے غلط

«ہر غنچہ لب سے عشق کا اظہار ہے غلط» مومن خان مومن کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

ہر غنچہ لب سے عشق کا اظہار ہے غلطاس مبحث صحیح کی تکرار ہے غلط

کہنا پڑا درست کہ اتنا رہے لحاظہر چند وصل غیر کا انکار ہے غلط

کر تے ہیں مجھ سے دعوی الفت وہ کیا کریںکیونکر کہیں مقولہ اغیار ہے غلط

یہ گرم جوشیاں تری گو دل سے ہوں ولےتاثیر نالہ ہائے شرر بار ہے غلط

کرتے ہو مجھ سے راز کی باتین تم اس طرحگویا کہ قول محرم اسرار ہے غلط

اٹھ جا کہا تلک کوئی باتیں اٹھائے گانا صح تو خود غلط تری گفتار ہے غلط

سچ تو یہ ہے کہ اس بت کافر کے دور میںلاف و گزاف مومن دیندار ہے غلط​

— مومن خان مومن