8 اشعار

نہ کٹتی ہم سے شب جدائی کی

na katti hum se shab-e-judai ki

نہ کٹتی ہم سے شب جدائی کی

«نہ کٹتی ہم سے شب جدائی کی» مومن خان مومن کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب دیا رنج بتوں نے تو خدا یاد آیا مومن خان مومن» میں 28 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

نہ کٹتی ہم سے شب جدائی کیکتین ہی طاقت آزمائی کی

رشک دشمن بہانہ تھا سچ ہےمیں نے ہی تم سے بے وفائی کی

کیوں برا کہتے ہو بھلا نا صحمین نے حضرت سے کیا برائی کی

دام عاشق ہے دل دہی نہ ستمدل کو چھینا تو دل رہائی کی

گر نہ بگڑو تو کیا بگڑتا ہےمجھ میں طاقت نہیں لڑائی کی

گھر تو اس ماہ وش کا دور نہ تھالیکن طالع نے نار سائی کی

دل ہوا خوں خیال ناخن یارتو نے اچھی گرہ کشائی کی

مومن آئو تمہیں بھی دکھلا دوںسیر بت خانے میں خدئی کی​

— مومن خان مومن

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں