6 اشعار

میں نے تم کو دل دیا، تم نے مجھے رسوا کیا

main ne tum ko dil diya, tum ne mujhe ruswa kiya

میں نے تم کو دل دیا، تم نے مجھے رسوا کیا

«میں نے تم کو دل دیا، تم نے مجھے رسوا کیا» مومن خان مومن کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

میں نے تم کو دل دیا، تم نے مجھے رسوا کیامیں نے تم سے کی کیا، اور تم نے مجھے سے کیا کیا

کشتہ ناز بتاں روز ازل سے ہوں مجھےجان کھونے کے لئے اللہ نے پیدا کیا

روز کہتا تھا کہیں مرتا نہیں ہم مر گئےاب تو خوش ہو بے وفا تیرا ہی لے کہنا گیا

سر سے شعلے اٹھتے ہیں آنکھوں سے دریا جاری ہےشمع سے یہ کس نے ذکر اس محفل آرا کا کیا

کیا خجل ہوں اب علا ج بے قراری کیا کروںدھر دیا ہاتھ اس نے دل پر تو بھی دھڑکا کیا

عرض ایماں سے ضد اس غارت گر دیں کو بڑھیتجھ سے اے مومن خدا سمجھے یہ تو نے کیا کیا​

— مومن خان مومن