غزل 10 اشعار

اپنی ہی عادتوں کو ھمیں جانتے ہیں خوب

Apni hi aadaaton ko hamein jaante hain khoob

اپنی ہی عادتوں کو ھمیں جانتے ہیں خوبانصاف بھی ہے شرط وہ کیوں کر خفا نہ ہو

قاتل تو قتل شوق سے کر ، اسکا غم نہیںغم ہے تو ایک یہ ہے کوئی دیکھتا نہ ہو

یوں مجھ سے پوچھتے ہو کہ واقف ہی کچھ نہیںہاں سچ ہے تم نے حال مرا۔۔ اور سنا نہ ہو

وعدہ تو کیجیے کہنے کو اتنی تو بات ہےآگے مِرا نصیب وفا ھووے ، یا نہ ہو

صورت ملا کے آئینہ کیا دیکھتے ہیں آپگر ایسے ہم ہوں تو کوئی ہم پہ فدا نہ ہو

پھر کہہ تو اس نہ ملنے کا ظالم سبب ہے کیاایسے تو ہم نہیں ہیں جو دل بھی ترا نہ ہو

دھوکے سے کس کے سینے پہ رکھا ہے آپ نےدیکھوں تو میں اسے کہیں یہ خط میرا نہ ہو

باتوں میں پیار پیار کی رنجش کا ذکر کیامنظور ہے کہ دل کو تسلی ذرا نہ ہو

نظارے کی تھی تاب دلِ ناتواں میں کباب یہ دعا ہے اس سے کہیں سامنا نا ہو

کہنے سے تیرے بڑھتی ہے الفت بتوں کی اورہمدم خدا کے واسطے ناصح مِرا نہ ہو

— نظام رامپوری

فرہنگ

ناتواں — کمزور، ناتوان
ناصح — نصیحت کرنے والا

تشریح

اس غزل میں عاشق اپنے محبوب کی بے رخی، شکوے اور طنز کو شوخ اور نازک لہجے میں بیان کرتا ہے۔ وہ محبوب کی خفگی کو اپنی عادتوں سے جوڑتا ہے اور قتل کے بدلے میں بھی صرف اس بات کا غم ظاہر کرتا ہے کہ کوئی اس کا حال دیکھنے والا نہ ہو۔ مقطع میں ناصح کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ اس کی نصیحت سے بتوں کی الفت اور بڑھتی ہے، جس سے عاشق کی بے بسی اور ضد کا اظہار ہوتا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں