غزل 10 اشعار

چھیڑ منظور ہے کیا عاشق دلگیر کے ساتھ

Cheri manzoor hai kya aashiq-e-dilgeer ke saath

چھیڑ منظور ہے کیا عاشق دلگیر کے ساتھخط بھی آیا کبھی تو غیر کی تحریر کے ساتھ

گو کہ اقرار غلط تھا مگر اک تھی تسکیناب تو انکار ہے کچھ اور ہی تقریر کے ساتھ

دور ایسے نہ کھیچو پاس بھی آؤگے کبھیوہ گئے دن جو یہ نالے نہ تھے تاثیر کے ساتھ

پیچ قسمت کا ہو تو کیا کرے اس میں کوئیدل کو وابستگی ہے زلف گرہ گیر کے ساتھ

وہ بھی کہتے ہوئے کچھ دور تک آئے پیچھےہم جو اس بزم سے نکلے بھی تو توقیر کے ساتھ

یہ بھی اک وصل کی صورت تھی مگر رشک نصیباس کی تصویر کبھی غیر کی تصویر کے ساتھ

وعدۂ صبح پہ اب کس کو یقیں ہو قاصدآج تو جان گئی نالۂ شب گیر کے ساتھ

کہو رنجش کا سبب کچھ نہیں میری ہی سنوعذر تو چاہیئے کرنا مجھے تقصیر کے ساتھ

آپ دیتے ہیں اذیت ہی شکایت کی عوضکچھ زباں سے بھی تو فرمائیے تعزیر کے ساتھ

دیکھیے مل ہی گیا آپ سے وہ شوخ نظامؔکام جو کچھ کرے انسان سو تدبیر کے ساتھ

— نظام رامپوری

فرہنگ

عاشق دلگیر — دل گرفتہ اور غمگین عاشق
نالۂ شب گیر — رات بھر جاری رہنے والی فریاد
زلف گرہ گیر — گرہ ڈالنے والی زلف، الجھانے والی زلف

تشریح

اس غزل میں عاشق کی شکایت، رنجش اور محبوب سے امید کا بیان ہے۔ شاعر محبوب کے غیر کی تحریر والے خط، انکار کے لہجے اور ناز و انداز پر گلہ کرتا ہے، مگر اس کا لہجہ شکوے کے ساتھ دل کی وابستگی اور امید کا بھی ہے۔ آخری شعر میں شاعر کہتا ہے کہ انسان جو کچھ کرے وہ تدبیر کے ساتھ کرے، اور اسی تدبیر سے محبوب سے ملاقات ممکن ہوئی۔ مجموعی طور پر کلام میں عشقیہ شکایت اور صبر و تدبیر کا امتزاج نمایاں ہے۔