غزل 8 اشعار

خبر نہیں کئی دن سے وہ دق ہے یا خوش ہے

Khabar nahin kai din se woh deq hai ya khush hai

خبر نہیں کئی دن سے وہ دق ہے یا خوش ہےخوشی تبھی ہو کہ جب سن لوں دل ربا خوش ہے

ذرا بھی بگڑے تو بگڑے زمانہ سب مجھ سےخوشی ہے وہ تو ہر اک دوست آشنا خوش ہے

پڑا ہوں جب سے کہ بیمار ہو کے میں گھر میںہر ایک غیر عداوت سے پھرتا کیا خوش ہے

مگر ہے اس کی عنایت تو غم نہیں کچھ بھیوہ مجھ سے خوش رہے بس پھر تو دل مرا خوش ہے

میں ایک غم نہیں سو جان پر اٹھا لوں گامرے ستانے سے کہہ دے کہ دل ترا خوش ہے

سبب تو کچھ نہیں معلوم ہائے کیا میں کروںوہ آپ ہی آپ کئی دن سے مجھ سے ناخوش ہے

وہ بات کون سی ہے جو نہیں سمجھتے ہمفریب دے کے ہمیں کیوں تو بے وفا خوش ہے

نظامؔ کون سا دن ہو جو واں پہ جاؤں میںکہیں وہ ہنس کے مزاج اب تو آپ کا خوش ہے

— نظام رامپوری

فرہنگ

دق — پریشان، بے چین
دل ربا — دل کو لبھانے والا، محبوب
غیر عداوت — دشمنی رکھنے والا غیر، رقیب

تشریح

اس غزل میں عاشق اپنے محبوب کی خیریت اور خوشی کے بارے میں فکرمند ہے۔ وہ کئی دنوں سے محبوب کی ناراضی اور لاتعلقی سے پریشان ہے اور صرف اس کی خوشی میں اپنی خوشی دیکھتا ہے۔ شاعر کا لہجہ شکوہ آمیز مگر دل سے محبت بھرا ہے۔ مثلاً "میں ایک غم نہیں سو جان پر اٹھا لوں گا" میں وہ محبوب کی خاطر ہر تکلیف برداشت کرنے کا اظہار کرتا ہے، اور آخری شعر میں محبوب کی مہربانی کی تمنا کرتا ہے۔