غزل 10 اشعار

یاں کسے غم ہے جو گریہ نے اثر چھوڑ دیا

Yaan kisay gham hai jo girya ne asar chhor diya

یاں کسے غم ہے جو گریہ نے اثر چھوڑ دیاہم نے تو شغل ہی اے دیدۂ تر چھوڑ دیا

دل بے تاب کا کچھ دھیان نہ آیا اس دمہائے کیوں ہم نے اسے وقت سحر چھوڑ دیا

کیا ستائے نہیں جاتے ہیں ولیکن چپ ہیںشکوہ کرنا ترا اے رشک قمر چھوڑ دیا

دم رخصت کبھی کچھ دل کی تمنا نہ کہیدامن یار ادھر پکڑا ادھر چھوڑ دیا

دل کی الفت نہ سہی پیار کی باتیں نہ سہیدیکھنا بھی تو ادھر ایک نظر چھوڑ دیا

غیر کے دھوکے میں خط لے کے مرا قاصد سےپڑھنے کو پڑھ تو لیا نام مگر چھوڑ دیا

غیر سے وعدہ و اقرار ہوئے کیا کیا کچھمیرے خوش کرنے کو اک فقرہ ادھر چھوڑ دیا

میں نہ کہتا تھا کہ بہکائیں گے تم کو دشمنتم نے کس واسطے آنا مرے گھر چھوڑ دیا

منہ سے جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھا دیں گے تمہیںبے قراری نے ہمیں چین پہ گر چھوڑ دیا

حور بھی سامنے اب آئے تو کب دیکھیں نظامؔبرسیں گزریں ہمیں وہ شوق نظر چھوڑ دیا

— نظام رامپوری

فرہنگ

دیدۂ تر — نم آلود آنکھ، آنسوؤں بھری آنکھ
دامن یار — محبوب کا دامن یا آنچل
شوق نظر — دیکھنے کی خواہش و آرزو

تشریح

اس غزل میں شاعر نے ہجر کے دکھ اور محبوب کی بے رخی کو نرم مگر پرسوز لہجے میں بیان کیا ہے۔ شاعر آنسوؤں کا سلسلہ چھوڑنے کی بات کرتا ہے اور کہتا ہے کہ محبوب کے رخصت ہوتے وقت دل کی تمنا زبان پر نہ آ سکی۔ ایک نمایاں شعر میں وہ کہتا ہے کہ غیر سے وعدے ہوتے رہے اور اس کے لیے محبوب نے صرف ایک فقرہ ادھر چھوڑ دیا، جس سے بے بسی اور شکایت دونوں جھلکتی ہیں۔ آخر میں شاعر بتاتا ہے کہ برسوں سے اسے وہ شوقِ نظر باقی نہیں رہا۔