غزل 7 اشعار

نارسا آہیں مری اوج مراتب پا گئیں

Na-rasa Aahein Meri Auj-e-Maratib Pa Gayein

نارسا آہیں مری اوج مراتب پا گئیںدل سے نکلیں لب تک آئیں آسماں پر چھا گئیں

نزع میں دل سے نکل کر جو زباں پر آ گئیںوہ صدائیں کچھ نہ تھیں لیکن قیامت ڈھا گئیں

اے نگاہ دلنواز اٹھ اور میرے دل کو دیکھجتنی نکلی تھیں تمنائیں پھر اتنی چھا گئیں

میں امید غنچہ و گل اب کروں تو کیا کروںکونپلیں پھوٹی تھیں جن شاخوں میں وہ مرجھا گئیں

خانۂ دل میں یہ عالم آرزوؤں کا رہاچند نکلیں چند ٹھہریں کچھ گئیں کچھ آ گئیں

سب نے جانا ایک اپنا ہم وطن کم ہو گیاغم اگر نکلا تو دل کی حسرتیں گھبرا گئیں

صورت سیلاب مضموں کا اثر بڑھتا گیانوحؔ طوفانی کی غزلیں خوب شہرت پا گئیں

— نوح ناروی

فرہنگ

اوج مراتب — بلند درجات کی انتہا
نزع — جان کنی کا وقت
خانۂ دل — دل کا گھر، دل کا باطن

تشریح

اس غزل میں شاعر نے آہوں اور آرزوؤں کے دل سے نکل کر لب تک آنے اور اثر دکھانے کا بیان کیا ہے۔ اس کا لہجہ حسرت اور دکھ بھرا ہے، جس میں دل کی بے قراری اور ناکام تمناؤں کا ذکر ہے۔ مثلاً "میں امید غنچہ و گل اب کروں تو کیا کروں، کونپلیں پھوٹی تھیں جن شاخوں میں وہ مرجھا گئیں" کے شعر میں امیدوں کے مرجھا جانے کا غم نمایاں ہے۔ آخری شعر میں شاعر اپنے مضامین کے اثر اور غزلوں کی شہرت کا ذکر کرتا ہے۔