غزل 5 اشعار

پہلو میں چین سے دل مضطر نہ رہ سکا

Pehlu Mein Chain Se Dil-e-Muztar Na Rah Saka

پہلو میں چین سے دل مضطر نہ رہ سکادم بھر نہ رک سکا یہ گھڑی بھر نہ رہ سکا

اب اضطراب حد سے ہمارا گزر گیارکھا جو ہم نے ہاتھ تو دلبر نہ رہ سکا

تم لے کے پھیرتے ہو جو دل کچھ سبب بھی ہےکیوں کر نہ رکھ سکے اسے کیوں کر نہ رہ سکا

میں ہوں کہ نقش پا ہوں صبا ہو کہ مدعیان کی گلی میں کوئی بھی جم کر نہ رہ سکا

اے نوحؔ اب کہاں اسے لے جا کے پھینک دوںلو ان کے پاس بھی دل مضطر نہ رہ سکا

— نوح ناروی

فرہنگ

مضطر — بے قرار، بے چین
اضطراب — بے قراری، بے چینی
نقش پا — قدموں کا نشان

تشریح

اس غزل میں بے قراری اور دل کی مسلسل اضطرابی کیفیت کو بیان کیا گیا ہے۔ شاعر بتاتا ہے کہ دل کسی پہلو میں چین سے نہ ٹھہر سکا اور نہ محبوب کے پاس قرار پا سکا۔ مقطع میں شاعر کا لہجہ حسرت اور بے بسی کا ہے کہ اب دل کو کہاں لے جا کر پھینکا جائے، کیونکہ محبوب کے پاس بھی وہ قرار نہ پا سکا۔ شعر 'میں ہوں کہ نقش پا ہوں' میں کسی کا بھی اس گلی میں ٹھہرنا ممکن نہ ہونے کا مضمون بیان ہوا ہے۔