غزل 16 اشعار

وہ کہتے ہیں آؤ مری انجمن میں مگر میں وہاں اب نہیں جانے والا

Woh Kehte Hain Aao Meri Anjuman Mein Magar Main Wahan Ab Nahin Jane Wala

وہ کہتے ہیں آؤ مری انجمن میں مگر میں وہاں اب نہیں جانے والاکہ اکثر بلایا بلا کر بٹھایا بٹھا کر اٹھایا اٹھا کر نکالا

نشاط و الم کے سفید و سیہ نے ہماری نگاہوں کو حیرت میں ڈالاادھر روشنی ہے ادھر تیرگی ہے کہیں ہے اندھیرا کہیں ہے اجالا

مرا درد پوچھا مرا حال دیکھا مرے دل کا ارمان تم نے نکالاخدا اور بھی دے زیادہ مراتب سوا اور اس سے بھی ہو بول بالا

پڑی نیو آپس میں گو دوستی کی مگر دوستی کس طرح نبھ سکے گیاسے ہے نزاکت مجھے ہے نقاہت نہ وہ آنے والا نہ میں جانے والا

شوالے کی جانب قدم کیوں بڑھاؤں نظر کس لئے سوئے مسجد اٹھاؤںادھر کہہ رہا ہے ادھر سن رہا ہے کوئی کہنے والا کوئی سننے والا

ہمیں پر ہوئیں کیا ہزاروں جفائیں ہزاروں پر آئیں ہزاروں بلائیںزمانے میں کوئی سنبھلنے نہ پایا کسی شوخ نے ہوش جب سے سنبھالا

وہ آئے تھے پہلو میں بے ہوش تھا میں ہوئی ہوگی دل پر بہت کچھ نوازشمگر کیا خبر مجھ کو اللہ جانے تمنا نکالی کہ کانٹا نکالا

ہزاروں بلانوش ادھر بھی ادھر بھی ملی اتنی فرصت کہاں مے کدے میںرہا کام پینے پلانے سے سب کو نہ دھوئی صراحی نہ ساغر کھنگالا

محبت کے جوگی ستم کے بروگی وفا کے بھکاری جفا کے پجاریجہاں دیکھ پاتے ہیں جلوہ بتوں کا بچھاتے ہیں اپنا وہیں مرگ چھالا

چرا لے گیا کوئی دل بھی جگر بھی اڑا لے گیا کوئی صبر و سکوں بھییقیں ہے تمنا نکلتے نکلتے نکل جائے گا عاشقوں کا دوالا

وطن سے نکل کر اکیلے چلے تھے مگر خوش یقینی کے قربان جائیںملا دشت غربت میں اک اک قدم پر ہمیں اک نہ اک جان پہچان والا

فغاں کی بھی امداد حاصل کروں میں محبت کو بھی کچھ توجہ دلاؤںبھرم جذب دل کا نکلنے نہ پائے نکل آئے پردے سے وہ پردے والا

غضب ڈھا گئیں سیدھی سادی ادائیں ستم کر گئیں ترچھی بانکی نگاہیںیہی شور اٹھا جدھر سے وہ گزرے مجھے مار ڈالا مجھے مار ڈالا

ادھر طور پر غش میں موسیٰ پڑے ہیں ادھر ہاتف غیب یہ کہہ رہا ہےذرا کھولیے آپ آنکھیں تو اپنی قریب آ گیا دیکھیے دور والا

یہ مطلب تھا ارمان اس کے نہ نکلیں جو تڑپیں تو کچھ اور پیچیدگی ہومرے خانۂ دل میں رنج و الم نے تنا ہر طرف خوب مکڑی کا جالا

تمہارا ثنا خواں تمہارا دعا گو تمہارا فدائی تمہارا سلامییہ کیا کہہ دیا اس نے واقف نہیں ہم وہی ہاں وہی نوحؔ طوفان والا

— نوح ناروی

فرہنگ

بلانوش — شراب پینے والے، مے نوش
تیرگی — اندھیرا، تاریکی
نقاہت — کمزوری، ناتوانی

تشریح

اس غزل میں شاعر نے محفل، محبوب کی بے رخی اور عشق کی آزمائشوں کو بیان کیا ہے۔ شاعر کا لہجہ شکایتی اور طنزیہ ہے؛ وہ کہتا ہے کہ اسے بار بار بلا کر بٹھایا اور اٹھایا گیا اور اب وہ اس انجمن میں جانا نہیں چاہتا۔

پہلے شعر میں دعوت ملنے کے باوجود انکار کا اعلان ہے، جبکہ ایک اور شعر میں محبوب کی ادائیں اور نگاہیں دل پر ستم ڈھانے کا ذکر کرتی ہیں۔ مجموعی طور پر کلام میں شکوہ اور دل شکستگی نمایاں ہے۔