7 اشعار

غزہ سے خبر آتی ہے مت مسلم کو روزانہ

Ghaza se khabar aati hai mat Muslim ko rozana

غزہ سے خبر آتی ہے مت مسلم کو روزانہ

«غزہ سے خبر آتی ہے مت مسلم کو روزانہ» راجا اکرام قمر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

غزہ سے خبر آتی ہے مت مسلم کو روزانہکہ قتل کیا جاتا ہے طفلِ معصوم سفاکانہ

کیا دورِ خود پرستی آیا ہے کہ ذاتوں میںمگن ہیں سبھی ایسے کہ بھول گئے برادرانہ

پیشین گوئی ہوئی تھی اسی ایک زمانے کیمسلم کا مسلم سے ہو جائے گا رویہ رقیبانہ

کیا یاد نہیں وہ دعا طوافِ کعبہ کے لمحےکہ نسل رہے میری یا رب تا ابد ایمانہ

جینے کا حق ہے بنی اسرائیل کو لیکنیہ حق نہیں کہ ماریں بنی اسماعیل بزدلانہ

خاموش اگر ہم بھی رہے ظلم کے موسم میںتاریخ لکھے گی ہمیں مجرم نہ کہ نادانانہ

کیا منہ لے کر جائے گا دربارِ حضور آخرجو لکھ نہ سکا قمرؔ دو لفظ ہمدردانہ

— راجا اکرام قمر